عرب ممالک میں بڑی پابندی لگ گئی

Ban in Arab countriesدوحہ(تازہ ترین) سوشل میڈیا اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور جہاں اس کا مثبت استعمال کیا جا رہا ہے وہیں بعض صارفین کی طرف سے مرنے والے افراد کے ساتھ سیلفی اور ٹریفک حادثات میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تصاویر شیئر کرنے جیسی احمقانہ حرکتیں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔قطر نے صارفین کی ان حماقتوں پر قدغن لگانے کے لیے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے حادثات ، ان میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ترمیم شدہ قانون کے مطابق اب کوئی بھی شخص حادثے میں زخمی ہونے والے کی اجازت کے بغیر اس کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر یا دیگر کسی ذرائع سے اس کی تشہیر نہیں کر سکے گا۔ تاہم قانون میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ صرف ٹریفک حادثات پر ہی لاگو ہو گا یادیگر حادثات و آفات بھی اس کے عملداری میں آئیں گے۔وکلاءکی طرف سے نئے قانون کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے ان لوگوں کی سرکوبی ممکن ہو گی جو دوسروں کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھتے۔

NO COMMENTS

Leave a Reply