ورلڈ کپ 2015کا کوارٹر فائنل نہ کھیلنے کا دکھ اور پچھتاوا ہمیشہ رہے گا ۔

قومی طویل القامت34 فاسٹ باولرمحمد عرفان نے2015کےورلڈکپ میں آسٹریلیہ کے خلاف کوارٹرفائنل میں نہ کھیلنے کو اپنے لئے کیرئیر کا سب سے Irfan Khan Bad Newsافسوسناک دن کرار دے دیا ۔محمد عرفان نے ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا وہ اس دن کو کبھی بھی بھول پائیں گے اور اس بات کا دُکھ اور پچھتاوا ہمیشہ رہے گا ۔ محمد عرفان نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کیلئے مکمل تیار اور پُر جوش تھے مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ مکمل فٹ ہیں اور سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھانے کو پُر امید ہیں۔محمد عرفان نے اپنی فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد سیلیکٹرز کا اعتماد حاصل کر لیا ہے اور اب وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here