تازہ ترین) بلاشبہ ہمارا پیارا ملک پاکستان آج بہت سے مسائل کا شکار ہے ۔ ہم جوہری طاقت ہوتے ہوئے بھی، تعلیم ، بھوک، افلاس، غربت اور دہشگردی جیسے ناسور سے نمٹنے کی سعی میں ہیں۔ لیکن پاکستان کے بارے میں کچھ ایسے حقائق بھی ہیں جنھیں پڑھ کر آپ خود پر اور اپنے پاکستانی ہونے پر یقیننا فخر کریں گے۔۔۔
پاکستان دنیا کی تاریخ کی قدیم ترین تہذیب رکھنے والی چھٹی بڑی قوم ہے ۔
دنیا کی 14 سب سے اونچی چوٹیوں میں سے 4 پاکستان میں ہیں۔ کے-ٹو دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی ہے۔
پاکستان کا نظامِ آبپاشی دنیا کا سب سے بڑا نظام ِ آبپاشی ہے ۔
گوادر پورٹ، دنیا کی سب سے بڑی اور گہری بندرگاہ ہے ۔
دنیا کا آٹھواں عجوبہ ، قراقرم ہائی وے پاکستان میں ہے ۔
کھیوڑہ سالٹ مانیز، دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان بھی پاکستان میں ہے ۔
دنیا کے بڑے صحراؤں میں شامل صحرائے ِتھر پاکستان میں ہے ۔
دنیا کا سب سے اونچا پولو گراؤنڈ بھی پاکستان کا حصہ ہے ۔ جہاں شندُور پولو فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے ۔
پاکستانی ایئر فورس پائلٹس دنیا کے بہترین ائیر فورس پائلٹس ہیں۔
پاکستانی قومی ترانے کی دُھن دنیا کی 3 بہترین دُھنوں میں سے پہلے نمبر پر ہے ۔