امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے 16 افراد زخمی

  واشنگٹن: تازہ ترین: امریکی ریاست لوزانیا کے ایک پارک میں فائرنگ  ہوئی جس کے نتیجے میں  16 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکیamerica خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزانیا کے شہر آرلینز کے اپر نائنتھ وارڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد ایک میوزک بینڈ کے گانے کی عکس بندی دیکھنے میں مصروف تھے کہ 2 حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے وقت پارک میں 500 کے قریب افراد موجود تھے جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے پورے علاقے کا جائزہ لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے-

Leave a Reply