شیشہ کریک ڈاون میں 20 افراد گرفتار ،،پولیس کی کاروئی شروع

اسلام آباد(تازہ ترین)کراچی میں پولیس حرکت میں آگئی ،پولیس نے شیشہ کریک ڈاون میں بیس افراد کو گرفتاsheesha cafe کر لیا ہے – پولیس نے شیشہ کیفے کےخلاف کاروائی شروع کر دی ہے – واضح رے کہ  پاکستان کے سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو شیشہ کیفوں کے خلاف فوری کریک ڈون کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ان میں سے متعدد شیشہ کیفوں میں منشیات بھی فروخت ہو رہی ہے لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں قائم ہونے والے شیشہ مراکز کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔

عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل سے بات کی کہ کیا پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی پر حکومت نے ایک آرڈر جاری کیا تھا کیا اس حکم پر کوئی عمل نہیں ہوسکا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ  کوبھی ہدایت کی تھی کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل  کروائیں جس پر بینچ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اس مسلے کو صرف بورڈ تک ہی محدود کر دیا گیا ہے  ۔عدالت کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل  نشے کی لت میں  ڈوب رہی ہے اور اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے-

صوبہ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ شیشہ کیفے پر پابندی لگانے سے متعلق ایک بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا تھا ، جس پر چیف جسٹس نے کا کہنا تھا کہ  یہ بل تو برس پہلے پیش کیا تھا لیکن  تاحال اس پر قانوں سازی نہیں ہوئی ۔عدالت کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں شیشہ  کا رجحان زیادہ ہے اور زیادہ  شکایات  بھی انہی جگہوں سے موسول ہوئی ہیں – جن کو دور کرنے کے لیے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے  ہیں ۔

۔

Leave a Reply