تازہ ترین) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عہدہ سنبھا لنے کے بعد مختلف شعبوں میں بہتری کے لئے اقدامات کیئے تھے جس میں نئی ای سی ایل پالیسی بھی شامل ہے۔پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کے دور حکومت تک 14 سال کے دوران کسی ٹھوس قانونی جواز یا عدالتی حکم کے بغیر 21 ہزار سے زائد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ ای ای ایل پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی فرد کے خلاف عدالت میں کوئی کیس زیر سماعت ہے تو پھر متعلقہ عدالت وزارت داخلہ کو ای ای ایل میں ملزم کا نام ڈالنے کا حکم جاری کرے یا پھر قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹھوس قانونی جواز پیش کیا جائے۔