تازہ ترین) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرنے پر سپیکر سومترا مہاجن نے کانگرس کے 25 اراکین کو 5 روز کے لیئے معطل کر دیا ہے ۔میڈیا کے مطابق کانگرس کے اراکین نے وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے آئی پی ایل کےسابق سربراہ للت مودی کی مدد کرنے پر ہنگامہ آرائی کی ۔ یاد رہے کہ للت مودی پر کرپشن کے الزامات تھے اور یہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کیئے تھے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی للت مودی کو سپورٹ پر کانگرس کے اراکین نے لوک سبھا میں نہ صرف ہنگامہ آرائی کی بلکہ سشما سوراج کے استعفی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔