عالمی شہرت یافتہ وائلنسٹ رومن ٹوٹنبرگ کا 35 سال پہلے کھو جانے والا ایک وائلن دوبارہ مل گیا ہے۔سٹراڈیویریس وائلن سنہ 1980 میں ٹوٹنبرگ کے دفتر سےایک کنسر ٹ کے بعد اس وقت غائب کے بعد غائب ہوا۔گمشدہ وائلن اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اسے وراثت میں حاصل کرنے کے بعد اس کی قیمت کا تخمینہ لگوایا۔ اور اسی دوران حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔یہ بات سب جانتے ہیں کہ انتونیو سٹراڈیو کے تیار کردہ وائلن لاکھوں کے ہوتے ہیں اور دنیا میں نفیس ترین سمجھے جاتے ہیں ۔ٹوٹنبرگ نے یہ وائلن سنہ 1943 میں 15 ہزار ڈالر میں خریدا تھا، آج اس کی قیمیت دو لاکھ ڈالر سے بھی زائد ہے۔ یہ وائلن انتونیو سٹراڈیو نے سنہ 1743 میں تیار کیا تھا۔انھوں اس کے چوری ہونے تک ہمیشہ اس کے ساتھ ہی پرفارم کیا تھا، تاہم وہ 90 کی دہائی تک بھی پرفارم کرتے رہے تھے۔