کراچی(تازہ ترین)کراچی ایئر پورٹ پر افریقہ سے آنے والے تین مسافروں کو روک دیا گیا۔تفصیلات کا مطابق مسافر نیروبی سے دبئی اور دبئی سے کراچی آئے لیکن ان کے پاس ییلو فیور کے ویکسینیشن کارڈ موجود نہیں۔جبکہ افریقہ سے آنے والے ہر مسافر کے پا س ییلو فیور ویکسینیشن کارڈ ہونا ضروری ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کے وہ اس بیماری سے محفوظ ہیں۔ان مسافروں میں ییلو فیور کی علامات موجود ہیں۔انھیں ایک ہفتہ میڈیکل ہاوس میں رکھا جائے گا