چار مجرموں کی کہانی ختم

لاہور(تازہ ترین) لاہور، فیصل آباد، بہاولپور اور وہاڑی میں قتل کے چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اورضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے4 criminal hanged today حوالے کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں شیخوپورہ کے تنزیل احمد کو پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں خالد کو پھانسی دے دی گئی۔ بہاولپور کی سنٹرل جیل میں عبدالشکور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ وہاڑی کی ڈسٹرکٹ میں بھی قتل کے مجرم آصف اچھو کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ چاروں مجرمان کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply