تازہ ترین—-ملک بھر میں زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ پوائنٹ ون ریکارڈ کی گئی ہے- ملک بھر میں آنے والے
دل کو دہلا دینے والے شدید زلزلے سے شمالی علاقہ جات میں شدید تباہی ہوئی ہے- جبکہ بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-
مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے لوگوں میں کافی خوف خراس دیکھنے میں آ رہا ہے- ملک بھر میں آنے والے زلزلے نے آٹھ اکتوبر کا زلزلہ یاد کرا دیا- اس زلزلے کی زد میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے – جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تمام راستے مکمل بند ہوچکے ہیں ۔ گلگت ہنزہ میں گلگت ہنزہ میں گلیشئرز کے ٹوٹنے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت کے علاقے میں ایک مسافر بس دریا میں جا گری ہے- چترال میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ملی ہیں ۔ فاٹا کے علاقوں میں 100،جبکہ کوہاٹ میں 200 سے زیادہ مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پسماندہ علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیاح مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پاکستان کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہ کئے گئے ہوں ۔