تازہ ترین) امریکی ریاست ہوائی کے ایک گھر سے صفائی کرنے والی کمپنی نے 42 ہزار پاؤنڈ کچرا برآمد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ مکان کے گرد رہنے والے پڑوسیوں نے شہر کی انتظامیہ کے پاس شکایت درج کرائی تھی کہ یہ جائیداد کچرے کے ڈھیر میں بدل چکی ہے جس کی وجہ سے اب یہ جگہ جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کا آماجگاہ بن چکی ہے ۔
مذکورہ مکان لورا متسوزا کی ملکیت ہے لیکن اب وہ اس مکان میں رہائش پذیر نہیں ۔ تاہم پولیس مستوزا کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ گھر ایک غیر قانونی کوڑے دان بن چکا ہے جس کی وجہ سے یہاں نہ صرف جانوروں بلکہ بے گھر افراد نے بھی ڈیرے جما لیئے ہیں۔