تازہ ترین) پنجاب پولیس میں شامل 456 کرپٹ اور جرائم پیشہ اہلکاروں کو رواں سال نوکریوں سے برخاست کردیا گیاہے ۔ ان میں سے کئی افسراں پولیس کے اہم اداروں جیسے آئی جی آفس، سی آئی اے پولیس، آر پی اوآفس، سی سی پی او آفس، ٹریفک پولیس اورانوسٹی گیشن پولیس میں تعینات ہونے کے باعث شدید سیکورٹی رسک بن گئے تھے ۔
زرائع کے مطابق پولیس کے کئی اہلکار ڈکیتی ، راہزنی ، چوری ، اغوا اور خواتین سے زیادتی اور بھتہ لینے جیسی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔