خشک دودھ کے نرخ میں کمی

تازہ ترین— کراچی—عالمی سطح پرخشک دودھ 50 فیصد سستا ہو گیا ہے- جبکہ مقامی سطح پر بچوں کے پینےdry mlik والے خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے-  عالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران خشک دودھ 4ہزار ڈالر سے کم ہوکر 2 ہزار ڈالر کی سطح پر آگیا لیکن مقامی مارکیٹ میں بچوں کے دودھ کا ڈبہ سستا نہ ہوا بلکہ وہ اور زیادہ مہنگا ہو گیاہے -عالمی مارکیٹ میں خشک دودھ کی قیمتوں میں  کمی کے باوجود پاکستان میں خشک دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال عالمی مارکیٹ میں خشک دودھ کی قیمتیں 50سے55فیصدتک کم ہوئی تھی تاہم مقامی مارکیٹ میں بچوں کے دودھ کا چھوٹا ڈبہ سستا ہونے کی بجائے 150روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

Leave a Reply