تازہ ترین)28 جولائی 2010 کو پاکستانی ایوی ایشن کمپنی ایئر بلیو کا طیارہ 192 مسافروں کو لے کر کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوا۔ لیکن بدقسمت طیارہ اپنی منزل مقصود پر پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں حادثے کا شکار ہو گیا جس سے پائلٹ سمیت تمام مسافر لقمہ اجل بن گئے ۔
حادثے میں جاں بحق ہو جانے والوں کےورثا نےآج اس واقعہ کے 5 سال مکمل ہونے پر مارگلہ ہلز پر بنے مونومنٹ پر پھول چڑھائے اوراپنے پیاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
تحقیقات میں پائلٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیاتھا، تاہم ائیر بلیو حادثہ کیس آج بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس مقدمے کو جلد از جلد نمٹانے کی استدعا کی ہے ۔