تازہ ترین— چین تھرمیں 660میگاواٹ کا ایک اورپاورپلانٹ لگانےپر آمادگی ظاہرکردی-وزارت پانی و بجلی کےمشورے پرحکومت نے تھرکول میں سرمایہ کاری بڑھانے اور بجلی کے660میگاواٹ کا ایک اورمنصوبہ لگانے پرآمادگی ظاہر کر دی۔ اسکے علاوہ حبکومیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے میں مزید660میگاواٹ کوپاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی فہرست کے منصوبوں میں شامل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے- ان دونوں منصوبوں پر منگل کو وزارتِ پانی و بجلی کے وفاقی سیکریٹری یونس ڈھاگااورچین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے وائس ایڈمنسٹریٹریانگ کے درمیان ہونیوالی وڈیو کانفرنس میں معاہدہ طے ہوا،وڈیوکانفرنس کاانعقاد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پیشرفت پرکیاگیاتھا۔ مذاکرات کے نتیجے میں اب تھرمیں بلاک2- میں 660 میگاواٹ کاایک کارخانہ لگایا جائے گا- اسی وڈیوکانفرنس کے دوران ایک 660 ٹرانسمیشن لائن کی اہمیت پراتفاق کیااوراس بات پرزور دیا گیا KVٹرانسمیشن لائن کی اہمیت پرزوردیاکہ یہ ٹرانسمشن لائن مستقبل میں ملک میں جنوب میں لگائے گئے بجلی کے منصوبوں کیلیے اہم ہے،دونوں اطراف سے اس امرکی بھی تجدیدکی گئی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی وقت پر تکمیل کیلیے ہرممکن کوشش کی جائی گے ۔