مصرمیں بڑھتی حلاکتیں

61 deaths in Egypt.مصر (تازہ ترین) مصر شدید گرمی کی وجہ سے 61 افراد ہلاک ہوچکے  ہیں۔مصر کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ تین گرم ترین دنوں کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کے روز گرمی کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کی شکار ہونے والے 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ منگل کو 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کام کا کہنا ہے کہ گرمی اور ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے 581 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔گرمی سے سب سے زیادہ متاثر عمر رسیدہ افراد ہوئے ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج قیدی بھی گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔ مصر کے جیل میں قیدیوں کی دیکھ بھال کا انتظام ناقص ہے اور جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ بھی ہے۔ ملک میں بحلی فراہم کرنے والے محکمے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت قائرہ سمیت مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی اور قاہرہ کا میٹرو ٹرانسپورٹ سسٹم بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here