ہیروشیما میں ایٹمی حملے کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

تازہ ترین) امریکہ کے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے  ایٹمی ہتھیاروں  کی 70 ویں برسی آج جاپان70 years of atomic explosion completed, 70 years of explosion on Hiroshema and Nagasaki میں منائی جا رہی ہے ۔  اس سلسلے میں ہیروشیما کے یادگاری پارک میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جاپان کے وزیراعظم شنزوابے سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

6 اگست سنہ 1945ء کو ” لٹل بوائے ” نامی ایٹم بم کے ذریعے  ہیروشیما کے 1 لاکھ 35 ہزار باسیوں کو موت کی نیند سُلا دیا گیا۔ اور بعد میں 9 اگست کو “فیٹ مین” نامی ایٹم بم کے ذریعے ایک اور اہم شہر ناگاساکی میں 20 ہزار ایٹمی مواد کا حامل  امریکی بم صبح 11 بجے گرایا گیا۔  ہیروشیما میں ناگاساکی کے مقابلے میں 3 گناہ زیادہ تباہی ہوئی۔ آبادی کے 94 فیصد لوگ جھلس گئے ۔  زمینی درجہ حرارت 4،000 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

دوسری جنگ عظیم تو ختم ہو گئی لیکن اموات کا سلسلہ  کئی مہینوں تک جاری رہا۔   تابکاری اثرات سے ہزاروں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

ہیروشیما کے امن پارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے پوری دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ اور بین الاقوامی امن کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here