تازہ ترین) ترقی پسند اور محبت کی شاعری کرنے والے شاعر احمد فاراز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 7 برس ہو گئے۔ 4 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے احمد فراز اردو،فارسی اور پنجابی سمیت دیگر زبانوں پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ احمد فراز نے ہزاروں نظمیں اور درجنوں مجموعہ کلام بھی تحریر کیئے۔ ترقی پسندانہ شاعری کے باعث انھیں جنرل ضیائ الحق کے دور میں گرفتار کر کے ان کو پابند سلاسل بھی رکھا گیا تھا۔