پاکستان میں دل کو دہلا دینے ولا زلزلہ

earthquake hits pakistan todayپاکستان (تازہ ترین)پاکستان کے تمام شہروں میں آج زلزلے کے شدید تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق زلزے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی ۔گھروں اور دفاتر میں کام کرنے والے لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔ 2 بج کر 25 منٹ   زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔حافظ آباد ،شور کوٹ ملتان ،پشاور ،فیصل آباد ،پنجاب،کے پی کے ،بلوچستان اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے لک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات ،دیواریں اور چھتیں گر گئیں جس کی وجہ سے 9افراد جاں بحق جبکہ 142افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1تھی اور شدید زلزلے کے باعث ملتان میں چھت گرنے سے بچہ زخمی ہو گیا ۔حجرہ شاہ مقیم میں کنواں گرنے سے تین افراد دب گئے ۔لاہور میں بھاٹی گیٹ میں مکان کی دیوار گر گئی۔ باجوڑ میں دو بچوں سمیت 4افراد، صوابی میں گھر گرنے سےearthquake hits pakistan today ایک بچہ، چارسدہ میں دو افراد جاں بحق دو زخمی،کلر کہار میں سکول کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق دو زخمی، سوات میں دیواریں اور مکانات  گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 100 افراد زخمی ہو گئے ،مردان میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی ، سرگودھا میں گورنمنٹ انبالہ سکول کی دیوار گرگئی جس سےخاتون جاں بحق  11افرادزخمی ہو گئے ہیں، وہاڑی میں رتہ ٹبہ کے علاقے میں دیوار گرنے سے بچی ،شجاع آباد میں مکان گرنے سے بچی،قصور اور راوالپنڈی میں عمارتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہو گیاکے نتیجے میں کئی مکانات گر گئے جبکہ موبائل سروس معطل ہوگئی۔earthquake in pakistan آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فو ج کے جوانوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی نقصان کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں وہاں امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ انکا مزیدکہناہے کہ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔آرمی چیف کی طرف سے فارمیشن کمانڈ کو نقصانات کا اندازہ لگانے کی ہدایات کے بعد آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں کوروانہ کردئیے گئے ہیں.وزیراعظم نے پیر کے روز پاکستان کے اکثر شہروں میں آنے والے زلزلے کے  نقصانات سے نمٹنے کیلئے earthquake in pakistanمتعلقہ اداروں کوہدایات جاری کردی گئی ۔جبکہ دوسرے طرف  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پیشکش کردی ہےبھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں زلزلے سے متاثرہونے افراد کی مدد کے لیے ہم تیارہیں پاکستان ، افغانستان اور بھارت میں سب کی خیریت کیلئے دعاگو ہو

Leave a Reply