ریلوے ملازمین کے لیے خوشخبری

راولپنڈی: تازہ ترین:  ریلوے ملازمین کے لیے ایک خوشخبری وزیراعظم نے ریلوے  ملازمین کے لیے 8400 خالی اسامیوں کی pakistan railways منظوری دیدی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھرمیں ریلوے اور ریلوے پولیس میں 8400 خالی اسامیوں پرنئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔  نی جی ٹی  وی کے مطابق پہلے مرحلے میں کلاس فور، کلاس تھری، ٹیکنیکل اسٹاف اور اسکیل 1 تا 7 کی خالی 7 ہزار اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، نئی سیٹوں میں ریلوے حکام نے افسران کی سیٹوں میں اضافہ جبکہ چھوٹے ملازمین کی سیٹیںکم کردی ہیں، نئی بھرتیاں آئندہ ماہ دسمبرسے شروع کی جائیں گی، ریلوے پولیس میںبھی بڑی تعداد میں کانسٹیبلز، اے ایس آئیزکی سیٹیں خالی ہیں، نئی بھرتیوں کے لیے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں آئی جی ریلوے،چیئرمین ریلوے پرمشتمل کمیٹی بھرتیاں کریگی۔

Leave a Reply