ماسکو(تازہ ترین) مشہور ہتھیار اے کے 47 المعروف کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی 96ویں سالگرہ منائی گئی۔ میخائل کلاشنکوف 10 نومبر 1919ء کو مغربی سائبیریا میں پیدا ہوئے۔ جنگ عظیم دوم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوج کے ہاتھوں شکست اور 1941ء میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد کلاشنکوف نے 1947ء میں اپنی رائفل ڈیزائن کی جسے ’’کلاشنکوف‘‘ کا نام دیا گیا۔