کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کے حق میں بڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  اوٹاوا(تازہ ترین)کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو کابینہ میں بطور وزیرشامل کرلیا گیا ہے۔کینیڈا کے 23ویں وزیراعظمcanada کی حلف برداری کی تقریب صوبہ اوٹاوہ میں ہوئی جس میں عام شہریوں کو بھی داخلے کی اجازت دی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لبرل پارٹی نے انتخابی وعدوں کے مطابق 30 رکنی کابینہ میں نصف نشستیں خواتین کے لئے مقرر کیں یہی نہیں ملک کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں پیدا ہونے والی خاتون مریم منصف کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

30سالہ مریم منصف افغانستان کے صوبے ہیرات میں پیدا ہوئیں اور اپنے والد کے انتقال کے بعد والدہ اور ایک بہن کے ہمراہ بچپن میں کینیڈا آئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ کینیڈا کی فیڈرل پارلیمنٹ میں ٹورنٹو شہر سے رکن منتخب ہوئیں، یہی نہیں مریم منصف کینیڈا کی کابینہ کی کم عمر ترین خاتون وزیرہیں اور انہیں کینیڈا کی تاریخ میں چوتھے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply