تباہ کن زلزلہ آنے کو ہے۔

A dangerous earthquake is coming soon۔

تہران(تازہ ترین)  پوری دنیا میں عنقریب تباہ کن زلزلہ آنے کوہے

 ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق کے بعد اس خوفناک زلزلے کی پیشنگوئی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جلد ہی ایک ایسا زلزلہ آئے گا جس سے بہت زیادہ تباہی ہو گی اور چار کروڑ کے قریب لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر ڈاکٹرکیشے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ براعظم ایشیاءاور امریکہ کو نشانہ بنائے گا جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی براعظمی پلیٹیس ٹکڑوں میں بٹ جائیں گی اور ان براعظموں میں واقع ممالک تباہ وبرباد ہوجائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 6 اور 3-8 شدت کے زلزلوں سے شروعات ہو گی اور   آنیوالے موسم خزاں سے پہلے سب سے بڑا زلزلہ آسکتاہے جو اس قدر تباہی کرے گا کہ اسے سب سے بڑی تباہی قرار دیا جاسکتاہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں مین دس سے 6 شدت کے زلزلے آئیں گے اور بعض ممالک میں تو ان کی شدت بیس سے 24 تک ہوگی ۔ یہ زلزلے زمین کے جنوبی نصف کرہ کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر کیشے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین اور جاپان سب سے پہلے زلزلے کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ ایرانی ماہریان کا کہنا ہے کہ عالمی پیمانے پر آنیوالے ان زلزلوں کے نتیجے میں دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی اور عالمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیگا گویا ایک طرح سے دنیا خاتمے کے قریب پہنچ جائیگی ۔

Leave a Reply