،،،،،چین اور تایئوان کے صدر کی ملاقات

تائے پے (تازہ ترین ) 66سال بعد چین اور تایئوان کے صدر ملاقات کریں گے- دونوں ممالک کے سربراہانtaiwanese کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ چین کے قوم پرست رہنما سنہ 1949 میں کمیونسٹوں کے ساتھ خانہ جنگی کے بعد تائیوان بھاگ گئے تھے ۔یہ دونوں ممالک سنہ 1949 میں چین کی خانہ جنگی کے دوران الگ ہو گئے تھے تاہم چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے- دونوں رہنما تائیوانی صدر کے دو روزہ دورے کے دوران تعلقات میں بہتری پر بات چیت کی جائے گی ۔بی بی سی کے مطابق تائیوان میں حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں رہنما اس ملاقات میں باہمی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ابھی تک  چین نےملاقات کے حوالے سے  کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔تائیوان حکومت کے ترجمان نےکا کہنا تھا  کہ چین اور تائیوان کے سربراہان کی ملاقات میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی بیان جاری کیا جائے گا-

ہفتے کو ملک کے صدر ما ینگ جیو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے سنگا پور میں ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں کی 66سالوں میں ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق دونوں رہنما تائیوان کے صدر کے دو روزہ دورے کے دوران تعلقات میں بہتری پر بات چیت کی جائے گی- صدر ما ین جیو جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں انپے اس فیصلے کی وضاحت کریں گے۔چین اور تائیوان کے درمیان صدر ما ینگ جیو کے دور میں تعلقات میں گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے۔ صدر اگلے برس تک اس عہدے پر رہیں گے۔

Leave a Reply