،،،،،،متحدہ قومی موومینٹ کی سینٹ چیئرمین سے ملاقات

اسلام آباد(تازہ ترین) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نےmqm چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی ان  کی چئیرمین سینیٹ کے وفد سے ملاقات کے بعد اپنے تمام استعفے واپس لے لئے۔ پرائوٹ چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے سینیٹرطاہرمشہدی کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اپنے استعفے واپس لینے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا  ان کو بتایا کہ وہ استعفے کیوں واپس لے  رہے ہیں انہوں  نے استعفہ واپس لینے کی وجہ بتائی جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام سینیٹرز کے استعفے واپس لے لئے۔ میڈیا سے بات کرتے وقت طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ارکان سینیٹ اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے اور باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا بھی کریں گے۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کراچی میں جاری آپریشن پر ازالہ کمیٹی بن گئی اور تحفظات کمیٹی صرف ایم کیو ایم کے لئے نہیں بنائی گئی بلکہ شہر قائد میں کارروائیوں سے جس کو جو تحفظات ہوں گے وہ کمیٹی کو بتا سکیں گے اور ازالہ کمیٹی 90 روز میں اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔

Leave a Reply