ماں کا آرام۔۔بچےکانقصان

A relax child a relax mother

اسلام آباد(تازہ ترین) آج کل کی ماؤں نے روتے ہوئے بچوں کو چپ کروانے کے لئے چوسنی کا استعمال عام کر دیا ہے اس سے وقتی طور پہ بچوں اور ماؤں دونوں کو راحت مل جاتی ہے لیکن ماہرین نے اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہےکہ چوسنی اور انگوٹھا  چوسنے سے بچوں کی بولنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہےاور ایسے بچے دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں کیونکہ بولنا سیکھنے کے لئے بچے کی زبان کا منہ میں آزادہونا ضروری ہے۔ ماہرین نے 6 ماہ کے بچوں کے ایک گروپ کو چوسنی دے کر اور ایک گروپ کو اس کے بغیر رکھ کر یہ بات تجربے سے ثابت کی ہے کہ جن بچوں کو چوسنی کے بغیر رکھا گیا  انہوں نے دوسروں کی نسبت زیادہ الفاظ سیکھے اور ان کی ادائیگی بھی اچھے طریقے سے کی۔ اس لئے چوسنی کا استعمال بچوں کے بولنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

Leave a Reply