ترکی کے ساحل پہ چار سالہ بچی کی لاش۔۔۔ایلان کردی کی یاد تازہ

A Syrian girl’s dead body found at turkey shores

تازہ ترین) ترکی کے ساحل پہ  چار سالہ بچی کی لاش ملی ہے جس نے ایلان کردی کی یاد کو تازہ  کر دیا ہے، پوری دنیا میں انسانیت کے نام پہ شور کرنے والے اب کہاں ہیں؟ نا جانے کتنے ہی شامی پناہ گزین سمندر کی بے رحم لہروں کا شکار ہو چکے ہیں اور اس پر آج بھی ساری دنیا خاموش ہے اور ان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس بچی کی شناخت سے اس کا نام اور یہ پتا چلا کہ یہ بھی ایک شامی پناہ گزین ہے ترکی کے ساحل پرملنے والی اس ننھی بچی کا نام سینا ہے،  اس نے  نیلے رنگ کی پینٹ اور سرخ ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی اس کی لاش پتھروں میں پھنسی ہوئی تھی اور سمندر کے کنارے اس کی لاش پتھروں سے نکالی گئی ۔شامی پناہ گزین بچی کی میت ترکی کے قریب حادثے کا شکارہونے والی ایک کشتی کے حادثے کے چار روز بعد ملی ہے۔

اس بچی کی لاش نے 2 ماہ پہلےترکی کے ساحل پر ملی ایلان کردی کی لاش کے زخموں کو پھر سے تازی کر دیا ہے،

Leave a Reply