تازہ ترین) سعودی عرب میں 5 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے مر گیا۔ مرنے والے بچے کے باپ نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کو سکول چھوڑنے گیا تھا کہ واپسی پر پچھلی سیٹ پر سوئے اپنے بیٹے کا خیال کئے بغیر ہی میں نے گاڑی کو لاک کر دیا اور گھر کے اندر چلا گیا لیکن جب بچے سکول سے واپس آئے تو انہوں نے اپنے بھائی کے متعلق پوچھا لیکن اس وقت بہت دیر ہو چکی تھی اور بچہ پانچ گھنٹے قبل ہی جان کی بازی ہار چکا تھا۔