تازہ ترین) سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے سٹریٹ چلڈرن کی بحالی اور فلاح کے لیئے اقدامات کرتے ہوئے سٹریٹ چلڈرن اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر اسد قیصر نے ناساپہ فلیٹس کا دووہ بھی کیا اور اکیڈمی کے لیئے نئی بلڈنگ کی بجائے اسی بلڈنگ میں اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پراسد قیصر کا کہنا تھا کہ جب خالی بلڈنگ موجود ہے تو قوم کا پیسہ نئے بلڈنگ پر کیوں ضائع کیا جائے ۔ اس موقع پر تمام افسران کو اکیڈمی کے قیام کے لیئے تمام ضروریات جلدازجلد پوری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔