تحقیق کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔

 Highly educated people get a longer life.نورتھ کیرولینا (نیوز ڈیسک)امریکہ میں کی گئی ریسرچ سے ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق کسی شحص کی لمبی عمر کا تعلق اعلیٰ تعلیم ہافتہ ہونے سے بھی ہوسکتا ہے۔امریکی  ماہرین  نے 1986 سے 2006 تک امریکہ میں ہونے والی اموات  اور ان کی تعلیم پر غور کیا جس سے یہ بات سامنے آئی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی عمر کم  تعلیم یافتہ افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ماہرین کے مطابق اگر کالج میں پڑھنے والے افراد کو بیچلرز تک تعلیم دی جائے تو آنے والے سالوں میں ایک لاکھ سے زائد اموات کو روکا جاسکتا ہے۔

اس کی  تفصیلات بتاتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد پراعتماد اور مثبت سوچ کے حامل ہوتے ہیں  جو ان کی
طویل عمر کا باعث بنتے ہیں۔اسلیے  اعلیٰ تعلیم کو ضروری بنانا صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے۔کم تعلیم یافتہ افراد کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنے چاہیئے۔

Leave a Reply