بجلی کا بل زیادہ کیوں آتا ہے؟

کراچی (تازہ ترین) بجلی کا بل اگر زیادہ آجائے تو لوگ پریشان ہو جاتے ہیں – بعض اوقات تو بجلی کے بل پر یونٹ اضافی لکھے جاتےelectricity bill
ہیں حالانکہ  یونٹ  استعمال کم  ہوتے ہیں لیکن بجلی کا بل زیادہ آتا ہے – لیکن اگر بجلی کی چیزوں کو فضول  چلنے دے تو بل زیادہ ہی آئے گا اس بارے میں احطیاط ضروری ہے- اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ چارجر اور دیگر برقی مصنوعات کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا آپ کے بجلی کے بل میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جس کا آپ کو احساس تک نہیں ہوتا۔فون چارجرز، لیپ ٹاپ کیبلز وغیرہ کو اکثر لوگ پلگ میں لگے رہتے ہیں  اور سوئچ بھی بند کرنے کا نہیں سوچتے۔اگرچہ موجودہ عہد کے چارجر بہت کم مقدار میں توانائی خرچ کرتے ہیں تاہم ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اس حوالے سے مسلسل غفلت بجلی کے بھاری بل کی شکل میں سامنے آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوار پر لگے کسی بھی چارجر کا سوئچ بند نہ کیا جائے تو وہ کچھ مقدار میں بجلی خرچ کررہے ہوتے ہیں لیکن اس کو آپ نظر انداز کرتے ہیں۔ان کے بقول اگر اس سے کوئی ڈیوائس نہیں بھی لگائی گئی تو بھی وہ بجلی تو چارج کر ہی رہے ہوتے ہیں۔اگر چارجر سے فون نہ بھی لگا ہو تو بھی وہ بجلی کی مرکزی لائن سے منسلک ہوکر کچھ مقدار میں بجلی خرچ کررہا ہوتا ہے۔اس کےعلاوہ چارجر کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا اس کی زندگی کو بھی کم کردیتا ہے۔کسی بھی ڈیوائس کو مسلسل پلگ میں لگا چھوڑ دینے سے وہ گرم ہوتی رہتی ہے اور یہ گرمی ضائع ہوتی رہتی ہے۔ اور اس سے بجلی ضائع ہوتی ہے-

lesco bills

Leave a Reply