افغان صدر نے واضح پیغام دے دیا

(تازہ ترین) افغان صدر اشرف غنی کا اپنے اقتدار کے ایک سال پورا ہونے پر  بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات برادرانہ نہیں Afghanistan and pakistan ہیں  بلکہ یہ صرف دو  ریاستوں کے تعلقات ہیں۔

پاکستان کے حوالے سے مؤقف اپناتے ہوئے اشرف غنی کاکہنا تھا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ایک سا ہی مؤقف اپنانا چا ہیئے ، خواہ   دہشتگردی کا تعلق پاکستان سے ہو یا کسی اور ملک سے۔  اشرف غنی کاکہنا تھا کہ پاکستان ایسا نہیں کرسکتا کہ اپنے ملک میں تو دہشتگردی کے خلاف سخت موقف اپنائے لیکن جو افغانستان کو برباد کررہے ہیں ان کے لیئے الگ مؤقف اختیار کرے۔

امن کے قیام کو طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں سے  مشروط کرتے ہوئے افغان صدر کاکہنا تھا کہ  میری ڈکشنری میں دو   ریاستوں کے تعلقات میں مایوسی جیسی کسی چیز کا نام  موجود نہیں ۔

Leave a Reply