(تازہ ترین) افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول شمالی شہر قندوز میں شہریوں نے طالبان کے ساتھ سیلفی تصاویر لینا شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دفاعی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل شہر قندوز پر طالبان مزاحمت کارون نے مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین میں شدید لڑائی جاری ہے۔ جس میں اب تک سینکڑوں ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر شہریوں نے طالبان کے ساتھ قرابتیں بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔ اس بات کا اندازہ قندوز پر طالبان کے قبضے کے بعد میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک نوجوان طالبان جنگجو کے ساتھ تصویر لیتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔