جنوبی افریقہ نے بھارت کو ناکوں چنے چبا دیئے۔

(تازہ ترین) بھارت کے شہر راجکوٹ میں راجکوٹ میں جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دوAfrica beats India in 3rd ODI ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 271 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا سکی۔

بھارت کی طرف سے سب سے اچھا سکور وراٹ کوہلی نے بنایا، وہ 77 رنز بنانے کے بعد مورکل کی گیند پر ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوسرے قابلِ ذکر سکور کرنے والوں میں روہت شرما اور کپتان دھونی تھے جو بالترتیب 65 اور 47 رنز بنا سکے۔

کپتان دھونی اور وراٹ کوہلی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 41 اوورز میں سکور 193 پہنچایا۔ اس وقت بھارت کی پوزیشن بہتر لگ رہی تھی اور ایسا لگتا تھا بھارتی ٹیم اپنے ہدف تک پہنچ جائے گی۔

بھارت کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شکھر دھون تھے جنھوں نے 13 رنز بنائے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 41 کے مجموعی سکور پر گری اور اس کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے 72 رنز کا اضافہ کیا۔ 131 کے مجموعی سکور پر بھارت کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب روہت شرما ڈومینی کی بال پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انھوں نے 65 رنز بنائے۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی سریش رائینا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کوہلی تھے جنھوں نے 77 رنز بنائے۔ چھٹی وکٹ اجنکیا راہانے کی تھی جو صرف چار رنز بنا پائے۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 270 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات کوئینٹن ڈی کاک کی سنچری تھی جو 103 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

جب ڈی کوک اور ڈوپلیسس کھیل رہے تھے تو لگتا تھا کہ مہمان ٹیم سکور کو 300 تک لے جائے گی۔

ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شرکت میں 118 رنز بنائے۔ ڈوپلیسس 60 رنز بنا کر شرما کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں ڈی کوک بھی رن آؤٹ ہو گئے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹین تھے جو 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ ڈومینی کی تھی جنھیں شرما نے 14 کے سکور پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز چار رنز بنا کر پٹیل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے تھے۔

آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ڈیوڈ ملر تھے جو 33 رنز بنا کر ہربھجن سنگھ کی گینڈ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جنھوں نے پانچ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ ملیر اور کوئینٹن ڈی کاک نے کیا تھا۔

گجرات کے شہر راجکوٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے اس میچ میں رخنہ اندازی کے خدشات کے سبب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کانپور میں کھیلا گیا تھا جسے جنوبی اقریقہ نے جیتا تھا۔ اندور میں کھیلے جانے والا دوسرا میچ بھارت نے جیتا اور اس طرح یہ سیریز اب تک ایک، ایک میچ سے برابر ہے۔

اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

Leave a Reply