،،،،سوات میں زلزے کے جھٹکے

پشاور(تازہ ترین) 26 اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں سب سے زیادہ خیبر پختونخواہ کو سب سے زیادہswat متاثر کیا تھا 26 اکتوبر کو پورا پاکستان لرز اٹھا تھا 26 اکتوبر کو آنے والا زلزلے کی شدت 8٫1ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد آفٹر شاکس بھی آتے رہے-

 آج بھی سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں ،زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر آ گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 26اکتوبر کو خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے سے تقریباً 250 افراد جاں بحق جب کہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply