،،،،،،،،،موٹروے کی تعمیر کا معاہدہ طے

تازہ ترین— اسلام آباد– نیشنل موٹروے ’ایم۔ فور‘ کی گوجرا سے شورکوٹ تک کے حصے کی تعمیر کا معاہدہmoterway طے پا گیا- پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان موٹروے معاہدہ پر دستخط ہوئے جس میں اقتصادی امور ڈویڑن کے سیکریٹری محمد سلیم سیٹھی اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لیپیک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر دسخط کیے گئے- اس معاہدے کے موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کے پاکستان میں گروپ ہیڈ لوئس واکر اور انجینئرنگ کوآرڈینیشن کے ممبرارشد محمود چوہدری  بھی شامل تھے- اس معاہدے کے تحت ڈی بی موٹروے کی کنسٹرکشن کا معاہدہ طے پایا- اس معاہدے کے تحت اے ڈی بی موٹروے کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

جس میں برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے تقریباً 9 کروڑ ڈالر بطور گرانٹ دیے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان 4 کروڑ 60لاکھ   کیلے پاکستان کو 4 کڑور 60لاکھ کی سرمایہ -کاری کرے گا

اٹھارہ سو کلو میٹر طویل موٹروے کی کنسٹرکشن  سے وسطی پنجاب، کراچی اور گوادر پورٹس کا فاصلہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی کردار کو فروغ ملے گا- موٹروے کی تعمیر سے جہاں اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں تو وہیں اس سے خطے میں بہتر تعلاقات استوار ہوں گےاور باہمی تعلاقات بھی مضبوط ہوں گے- موٹروے ’ایم۔ فور‘ ملک میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کا اہم حصہ ہے جو نومبر 2019 تک پایا تکمیل تک پہنچےگا۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا  کہ موٹروے کی تعمیر سے فیصل آباد سے ملتان تک کے سفر میں اخراجات اور ٹائم بھی سیف ہو گا اور تجارت کوبھی فروغ ملے گا-

Leave a Reply