دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن۔۔۔

Aids day in all over the world

تازہ ترین)دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ایڈز ڈے کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری میں اس مرض سے نمٹنے کے طریقوں پر پایا جانے والا عدم اتفاق آج کے دن بھی ختم نہیں ہوسکا۔

سوازی لینڈ جہاں ایچ آئی وی انفیکشن کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے وہاں ایڈز ڈے کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں کی تعداد کم کر دی گئی اور جنوبی افریقہ کی وزیرِ صحت نے ایڈز کا مرض پیدا کرنے والے مادے سے بچاؤ کی ادویات کی حمایت کرنے سے سرِ عام انکار کر دیا۔

وائی فائی کو بھول جائیں،لائی فائی کی دنیا میں آئے

ان کے بیان سے ایڈز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے والوں کو دھچکا لگا ہے۔ جنوبی افریقہ کی وزیر کا کہنا تھا کہ ایڈز دور کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات اس مرض کا علاج نہیں کر سکتیں اور یہ کہ ’اگر مجھے ایڈز ہو جائے تو میں خوراک میں بہتری لاؤں گی اور روایتی ادویات استعمال کروں گی۔

ایڈز ڈے پر امریکی صدر جارج بش نے اس وباء کی روک تھام کے لیے مزید فنڈز دینے کا عہد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فیصلہ کن اقدام کیے جائیں۔

یورپی اتحاد نے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے مؤثر طریقوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply