پاک فضائیہ زلزلے کی عکاسی کرنے میں سب سے آگے۔۔

Air Force One to reflect the forefront of earthquake

 تازہ ترین) پاکستان میں آنے والے حالیہ زلزلے سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، اس سلسلے میں ہر طرح سے ان کو امداد فراہم کی جا رہی ہیں،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے اہلکار ملک میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن میں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہیلی کاپٹر میں تمام سہولیات مہیا کی ہیں جن سے بہترین طریقے سے زلزلے زدگان کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں اور ان کے ہیلی کاپٹرنگران کیمروں سے لیس ہیں اور انھیں ملک کے دور دراز علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاری کی تصاویر لینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے سی130 طیارے اور ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔زلزلہ زدگان کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Reply