بھارتی کسانوں کی مالی امداد کریں گے

تازہ ترین) بالی ووڈ اداکار اکشے کما ر نے کسانوں کی مدد کے لئے 90 لاکھ روپے عطیہ دے  دیئے۔ اکشے کمار نے مہاراشٹرا کے بنجر زمین کے مالکAkshay kumar donated millions to farmers کسانوں میں 90 لاکھ روپے تقسیم کیے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران ہر ضلع کے کسانوں کو 50,000 روپے ادا کیے جائیں گے۔ یہ نیک کام ضلع کے آئی جی وشواس ناگرے پٹیل اور اکشے کمار کے نمائندے ویدنت بالی کی موجودگی میں سرانجام دیا گیا۔

 واضح رہے بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار نانا پاٹیکر اور بھارتی کرکٹر اجنکیا راہنے کے بعد اکشے کمار بھی کسانوں کی مدد کر رہے ہیں۔ جب کی فلمی  اور سیاسی حلقے اکشے کمار کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

Leave a Reply