علیم خان نے خاموشی توڑ دی

abdul aleem khanلاہور(تازہ ترین)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماءاور عمران خان کے سیاسی مشیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو اپنی بہن سمجھتا ہوں ،طلاق عمران خان اور ریحام کا زاتی معاملہ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ میری جانب سے ریحام خان کو پیسے دینے کی بات جھوٹی ہے، میں نے ریحام خان کو کوئی پیسے نہیں دیئے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے این اے 122سے72ہزار ووٹ حاصل کر کے ثابت کیا ہے کہ میں نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

Leave a Reply