آل سٹارز کرکٹ سیریز کل میدان میں جلوہ گر ہوںگے

  تازہ ترین– آل اسٹارز کرکٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وسیم اکرم، معین خان، ثقلین مشتاق اورAll stars cricket series شعیب اختر بھی اپنی کرکٹ کی روشنی بکھیرے گے۔ پہلا میچ نیویارک کے سٹی فیلڈ میں کھیلا جائے گا-  سچن ٹنڈولکر کی ٹیم میں شان پولاک، سارو گنگولی، وی وی ایس لکشمن، گلین میگرا، معین خان، وریندر سہواگ، شعیب اختر، مہیلا جے وردنے، لانس کلوزنر، گریم سوان، برائن لارا، کرٹلی ایمبرو، کارل ہوپر اور مرلی دھرن جیسے سپراسٹارز شامل ہیں۔

اینڈریو سائمنڈز، رکی پونٹنگ، جیک کیلس، ڈینیل ویٹوری، مائیکل وان، وسیم اکرم، جونٹی رہوڈز، میتھیو ہیڈن، ثقلین مشتاق، کمار سنگاکارا، کورٹنی واش، ایلن ڈونلڈ اور اجیت اگرکر شین وارن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 سیریز کا دوسرا میچ گیارہ نومبر کو ہوسٹن اور تیسرا چودہ نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے  گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے جادوگر کرکٹ کے میدان میں  جلوہ گر ہوں گے-

آل اسٹارز کرکٹ سیریز‘‘ کا مقصد امریکا میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے، سیریز کا پہلا میچ نیویارک میں 7 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دیگر 2 میچز لوس اینجلس میں 11 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ آل اسٹارز کرکٹ سیریز‘‘ میں 2 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ سیریز میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply