الفا براووچارلی کے ہیرو اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے

 تازہ ترین– دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ پر بھارتی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے ملک کے لیے ہر دمalpha bravo charli ڈٹ کر دشمن سے لڑنے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

لیفٹیننٹ کرنل ظفر عباس غازی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ کرنل ظفر عباس کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ کرنل ظفر کی  نماز جنازہ اورتدفین ان کے آبائی قصبہ کروڑ کوٹلی ستیاں میں کی جائے گی۔

کرنل ظفر 1987 میں شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود سیاچن کے محاذ پر دشمن کے خلاف ڈٹے رہے یہاں تک کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے سیاچن پر ان کے جسم کے اعضا جم گئے تھے لیکن اس معذوری کے باوجود وہ پاک فوج کے لئے خدمات انجام دیتے رہے۔اور اپنے ملک پاکستان کے لیے دل وجان سے اپنے دشمنوں سے لڑتے رہے –اور آح وہ اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے- مشہور ڈراما سیریل الفا براوو چارلی  میں کیپٹن کاشف نے کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی کی زندگی پر بنی اسٹوری میں کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Reply