لندن (تازہ ترین ) الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے یا جاری رکھنے سے متعلق عوام سے رائے طلب کرلی، متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر عوامی سروے لگایا گیا ہے جس کی بنیاد پر ایم کیو ایم رہنماء اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سوال پوچھا گیا ہے کہ ’’میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتا ہوں کہ کیا مجھے پارٹی اور قوم کو بچانے کی خاطر تحریک سے دستبرداری کرلینی چاہئے؟‘‘اور ، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی رائے ست آگاہ کریں۔
ایم کیو ایم قائد نے مزید کہاکہ میری تقاریر اور بیان کسی بھی چینل پر نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ایم کیو ایم پر پابندی لگوا نے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور میری پارٹی قیادت سے دستبرداری کی صورت میں آپریشن بند کرنے کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے، حق پرست عوام پارٹی قیادت چھوڑنے سے متعلق مجھے اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کریں۔