الطاف حسین کی تقاریر معاملہ بگاڑ رہی ہیں۔

Altaf Hussain's speech is making scene.اسلام آباد (تازہ ترین )پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت متحدہ قومی موومنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے لیکن لندن سے الطاف حسین کی تقاریر سے معاملات مزید خراب ہو رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب نکتہ اعتراض کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت بات پر یقین رکھتی ہے لیکن الطاف حسین کی تقاریر سے ’چنگاری سے آگ لگاتی ہیں۔‘تحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں نکتۂ اعتراض پر کہا تھا کہ رینجرز، پاکستانی فوج، وفاقی حکومت کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔جس کے جواب میں وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں آپریشن متحدہ قومی موومنٹ یا کسی اور سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ گذشتہ کچھ برسوں کے مقابلے میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔چوہدری نثار نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے انھوں نے خفیہ اداروں کے سربراہان اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی تھی لیکن ’الطاف حسین کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ہیں اور حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ انھیں بہتر میں کچھ وقت تو لگے گا۔‘

Leave a Reply