الو کی خاص صلاحیت

pic465سائنسدانوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے  کہ دیگر پرندوں کے برعکس الّو اپنے پروں کے پھڑپھڑانے کی آواز دبانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شکار کے دوران الّو اپنے ہدف کو بےخبری میں ہی جا پکڑتے ہیں۔ان کے مطابق الوؤں کو آوازیں پوشیدہ رکھنے کے معاملے میں پرندوں کا سردار کہا جا سکتا ہے۔چین کی ڈالیان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ الّوؤں کے پر ایک سائلنسر کی مانند پھرپھڑاہٹ سے پیدا ہونے والے شور کو دبا دیتے ہیں اور وہ بےآواز پرواز کر سکتے ہیں، اگر یہ معلوم کر لیا جائے کہ الوؤں کے پر کیسے ایروڈائنیمک آوازوں کو چھپا سکتے ہیں تو اس سے بڑی مشینوں سے خارج ہونے والی شور کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران لیزر اور ہائی سپیڈ کیمروں کی مدد سے الوؤں، عقابوں اور کبوتروں کی پرواز کا تجزیہ کیا گیا کیونکہ حجم میں مختلف ہونے کے باوجود ان تینوں پرندوں کے پر پھڑ پھڑانے کا انداز ایک ہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here