تازہ ترین) امریکہ کا کہنا ہےکہ وہ ترکی کے ساتھ مل کرشمالی شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ وہاں ایک ایسا بفرزون بنانے کی کوشش کر رہا ہے جہاں داعش کے اثرات نہ ہوں۔ترکی اورامریکہ کی یہ بات چیت دولت اسلامیہ سے لڑائی کے بارے میں ترکی کی پالیسی میں حالیہ دنوں میں آنے والی تبدیلی کے بعد ہو رہی ہے۔