تازہ ترین) امریکی صدر براک اوباما نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا اعلان کر دیا۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے ترمیم شدہ منصوبے کلین پاور پلان کے تحت امریکی بجلی گھروں سے 15 سال کے اندر ایک تہائی تک گرین ہاوس گیسوں میں کمی کی جائے گی۔جبکہ توانائی کے شعبے کے افراد نے اس منصوبے کی مخالفت کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے کوئلے کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے جو کہ امریکہ میں ایک تہائی بجلی گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔