تازہ ترین) امریکی سفارت خانہ نے پنجاب حکومت سے ڈپلومیٹک انکلیو بنانے کے لئے گجومتہ کے قریب 62 ایکڑ اراضی کا مطالبہ کر دیاجس پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رجوع کر لیا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لاہور قونصل خانہ کی جگہ کی توسیع اور اسے کسی دیگر جگہ پر منتقل کرنے کے حوالے سے حکومت سے متعدد بارمطالبہ کیا گیا جس کا پنجاب حکومت نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔