امریکہ قاتل کو ہمارے حوالے کرے۔

America should handover the killer of Cecil.

زمبابوے(تازہ ترین)  زمبابوے کے وزیر  ماحولیات نے کہا ہے کہ زمبابوے میں ’سیسل‘ نامی شیر کو ہلاک کرنے والے امریکی ڈاکٹر والٹر پامر کو زمبابوے کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ امریکی ڈاکٹر والٹر پامر نے لوگوں کے محبوب سیسل نامی شیر کا شکار  کر کے اب لوگوں کے غضب اور   غصے کا شکار ہورہا ہے۔ماحولیات  کا کہنا تھا کہ امریکی ڈاکٹر والٹر پامر کی حوالگی کی کوشش اس لیے کی بھی کی جا رہی ہے تاکہ انھیں ’اپنے غیر قانونی عمل کا قصور وار ٹھہرایا جا سکےں۔ نھوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ نیتجہ اخذ کر سکتا ہے کہ امریکی شہری ڈاکٹر والٹر پامر کے پاس زمبابوے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ تھا جس سے مستقبل میں زمبابوے اور امریکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔والٹر نے ہوانگے نیشنل پارک کی حدود سے باہر شیر کے تیر سے شکار کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالر ادا کیے تھے اورشیر کی تلاش کے لیے ماہر گائیڈز کی مدد لی تھی اور اس سلسلے میں ضروری اجازت نامے بھی ان کے پاس تھے۔والٹر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ شکار قانونی تھا اور وہ ’سیسل‘ نامی مشہور شیر کو شکار کرنا ممنوع ہے کہ بارے میں آگاہ نہیں تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق زمبابوے کی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شیر کو تیر سے ہلاک کرنا زمبابوے کے شکاری قوانین کی خلاف ورزی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here